میر تقی میر میر تقی میر

عشق ہو حیوان کا یا انس ہو انسان کا

عشق ہو حیوان کا یا انس ہو انسان کا لاگ جی کی جس سے ہو دشمن ہے اپنی جان کا عاشق و معشوق کی میں طرفہ صحبت سیر کی ایک جی مارے ہے مرہون ایک ہے احسان کا میں خردگم عشق میں اس لڑکے کے آخر ہوا یہ ثمر لایا نہ دیکھا چاہنا نادان کا مرنا اس کے عشق میں خالی نہیں ہے حسن سے رشک کے قابل ہے جو کشتہ ہے اس میدان کا گر پڑیں گے ٹوٹ کر اکثر ستارے چرخ سے ہل گیا جو صبح کو گوہر کسی کے کان کا ہر ورق ہر صفحے میں اک شعرشورانگیز ہے عرصۂ محشر ہے عرصہ میرے بھی دیوان کا کیا ملاوے آنکھ نرگس اس کی چشم سرخ سے زرد اس غم دیدہ کو آزار ہے یرقان کا بات کرتے جائے ہے منھ تک مخاطب کے جھلک اس کا لعل لب نہیں محتاج رنگ پان کا کیا کہوں سارا زمانہ کشتہ و مردہ ہے میر اس کے اک انداز کا اک ناز کا اک آن کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR