میر تقی میر میر تقی میر

فلک کرنے کے قابل آسماں ہے

فلک کرنے کے قابل آسماں ہے کہ یہ پیرانہ سر جاہل جواں ہے گئے ان قافلوں سے بھی اٹھی گرد ہماری خاک کیا جانیں کہاں ہے بہت نامہرباں رہتا ہے یعنی ہمارے حال پر کچھ مہرباں ہے ہمیں جس جاے کل غش آگیا تھا وہیں شاید کہ اس کا آستاں ہے مژہ ہر اک ہے اس کی تیز ناوک خمیدہ بھوں جو ہے زوریں کماں ہے اسے جب تک ہے تیر اندازی کا شوق زبونی پر مری خاطر نشاں ہے چلی جاتی ہے دھڑکوں ہی میں جاں بھی یہیں سے کہتے ہیں جاں کو رواں ہے اسی کا دم بھرا کرتے رہیں گے بدن میں اپنے جب تک نیم جاں ہے پڑا ہے پھول گھر میں کاہے کو میر جھمک ہے گل کی برق آشیاں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR