میر تقی میر میر تقی میر

اس سخن رس سے اگر شب کی ملاقات رہے

اس سخن رس سے اگر شب کی ملاقات رہے بات رہ جائے نہ یہ دن رہیں نے رات رہے فخر سے ہم تو کلہ اپنی فلک پر پھینکیں اس کے سگ سے جو ملاقات مساوات رہے مغبچے لے گئے سجادہ و عمامہ اچک شیخ کی میکدے میں کیونکے کرامات رہے دھجیاں جامے کی کردوں گا جنوں میں اب کے گر گریباں دری کا کام مرے ہاتھ رہے خاک کا پتلا ہے آدم جو کوئی اچھی کہے عالم خاک میں برسوں تئیں وہ بات رہے بات واعظ کی موثر ہو دلوں میں کیونکر دن کو طامات رہے شب کو مناجات رہے تنگ ہوں میر جی بے طاقتی دل سے بہت کیونکے یہ ہاتھ تلے قبلۂ حاجات رہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR