میر تقی میر میر تقی میر

جو لوگ آسماں نے یاں خاک کر اڑائے

جو لوگ آسماں نے یاں خاک کر اڑائے بے عبرتوں نے لے کر خاک ان کی گھر بنائے رہنے کی کوئی جاگہ شاید نہ تھی انھوں کی جو یاں سے اٹھ گئے ہیں وے پھر کبھو نہ آئے لڑکے برہمنوں کے صندل بھری جبینیں ہندوستاں میں دیکھے سو ان سے دل لگائے ہر اک صنم کدہ کیا کافر جگہ ہے ہم نے قشقے بھی یاں کھنچائے زنار بھی بندھائے پامال لوگ کیا کیا آگے ہوئے ہیں تم سے اس پر بھی تم جو آئے یاں تم نے سر اٹھائے کیا گھورتے ہو ہر دم ڈرتے نہیں ہیں کچھ ہم جن آنکھوں پر ہیں عاشق ان آنکھوں کے دکھائے آہ شرر فشاں جو نکلے ہے منھ سے ہر دم روشن ہے میر غم نے قلب و کبد جلائے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR