میر تقی میر میر تقی میر

رشک شمشیر ابرو کا خم ہے

رشک شمشیر ابرو کا خم ہے تیر و نشتر سے کیا پلک کم ہے تم کرو شاد زندگی کہ مجھے دل کے خوں ہونے کا بہت غم ہے جب سے عالم میں جلوہ گر ہے تو مہلکے میں تمام عالم ہے حبس دم پر نہ جائیو ان کے شیخ صاحب کا یہ بھی اک دم ہے زال دنیا کو جن نے چھوڑ دیا وہی نزدیک اپنے رستم ہے سرو و طوبیٰ کا ناز ہے بیجا اس کے قد کا سا کب خم و چم ہے کچھ تو نسبت ہے اس کے بالوں سے یوں ہی کیا حال میر درہم ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR