میر تقی میر میر تقی میر

ہم رو رو کے درد دل دیوانہ کہیں گے

ہم رو رو کے درد دل دیوانہ کہیں گے جی میں ہے کہوں حال غریبانہ کہیں گے سودائی و رسوا و شکستہ دل و خستہ اب لوگ ہمیں عشق میں کیا کیا نہ کہیں گے دیکھے سو کہے کوئی نہیں جرم کسو کا کہتے ہیں بجا لوگ بھی بیجا نہ کہیں گے ہوں دربدر و خاک بسر چاک گریباں اس طور سے کیونکر مجھے رسوا نہ کہیں گے ویرانے کو مدت کے کوئی کیا کرے تعمیر اجڑی ہوئی آبادی کو ویرانہ کہیں گے میں رویا کڑھا کرتا ہوں دن رات جو درویش من بعد مرے تکیے کو غم خانہ کہیں گے موقوف غم میر کہ شب ہوچکی ہمدم کل رات کو پھر باقی یہ افسانہ کہیں گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR