میر تقی میر میر تقی میر

سر راہ چند انتظاری رہے

سر راہ چند انتظاری رہے بھلا کب تلک بیقراری رہے رہا ہی کئے آنسو پلکوں پہ شب کہاں تک ستارہ شماری رہے کہا بوسہ دے کر سفر جب چلا کہ میری بھی یہ یادگاری رہے کہیں خشک ہو چشمۂ چشم بھی لہو منھ پہ تاچند جاری رہے بس اب رہ چکی جان غمناک بھی جو ایسی ہی تن کی نزاری رہے تسلی نہ ہو دل اگر یار سے ہمیں سالہا ہم کناری رہے ترے ہیں دعاگو سنا خوب ہی فقیروں کی گر گوش داری رہے شب وصل تھی یا شب تیغ تھی کہ لڑتے ہی وے رات ساری رہے کریں خواب ہمسائے کیونکر کہ یاں بلا شور و فریاد و زاری رہے پھرا کرتے ہیں خوار گلیوں میں ہم کہاں تک یہ بے اعتباری رہے کج ابرو ان اطفال میں ہے عجب جو میر آبرو بھی تمھاری رہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR