میر تقی میر میر تقی میر

کافر بتوں سے مل کے مسلمان کیا رہے

کافر بتوں سے مل کے مسلمان کیا رہے ہو مختلط جو ان سے تو ایمان کیا رہے شمشیر اس کی حصہ برابر کرے ہے دو ایسی لگی ہے ایک تو ارمان کیا رہے ہے سر کے ساتھ مال و منال آدمی کا سب جاتا رہے جو سر ہی تو سامان کیا رہے ویرانی بدن سے مرا جی بھی ہے اداس منزل خراب ہووے تو مہمان کیا رہے اہل چمن میں میں نے نہ جانا کسو کے تیں مدت میں ہو ملاپ تو پہچان کیا رہے حال خراب جسم ہے جی جانے کی دلیل جب تن میں حال کچھ نہ رہے جان کیا رہے جب سے جہاں ہے تب سے خرابی یہی ہے میر تم دیکھ کر زمانے کو حیران کیا رہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR