میر تقی میر میر تقی میر

نظر آیا تھا صبح دور سے وہ

نظر آیا تھا صبح دور سے وہ پھر چھپا خور سا اپنے نور سے وہ جز برادر عزیز یوسف کو نہیں لکھتا کبھو غرور سے وہ دیکھیں عاشق کا جی بھی ہے کہ نہیں تنگ ہے جان ناصبور سے وہ کیا تصور میں پھیرے ہے صورت کہ سرکتا نہیں حضور سے وہ خوبی اس خوبی سے بشر میں کہاں خوب تر ہے پری و حور سے وہ دل لیا جس غمیں کا تونے شوخ دے گیا جی ہی اک سرور سے وہ خوش ہیں دیوانگی میر سے سب کیا جنوں کر گیا شعور سے وہ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR