میر تقی میر میر تقی میر

اب دل خزاں میں رہتا ہے جی کی رکن کے ساتھ

اب دل خزاں میں رہتا ہے جی کی رکن کے ساتھ جانا ہی تھا ہمیں بھی بہار چمن کے ساتھ کب تک خراب شہر میں اس کے پھرا کریں اب جاویں یاں سے کوئی غریب الوطن کے ساتھ ہم باغ سے خزاں میں گئے پر ہزار حیف جانا بنا نہ اپنا گل و یاسمن کے ساتھ لکنت سے کیا نکلتی نہیں اس کے منھ سے بات چپکا ہے حرف یار کے شیریں دہن کے ساتھ جی خواب مرگ لے گئی حسرت ہی میں ندان اک شب نہ سوئے ہم کسو گل پیرہن کے ساتھ جی پھٹ گیا ہے رشک سے چسپاں لباس کے کیا تنگ جامہ لپٹا ہے اس کے بدن کے ساتھ کیا جانیں لوگ عشق کا راز و نیاز میر اک بات اس سے ہو گئی دو دو بچن کے ساتھ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR