میر تقی میر میر تقی میر

ہاتھ بے سبحہ ٹک رہا نہ کبھو

ہاتھ بے سبحہ ٹک رہا نہ کبھو دل کا منکا ولے پھرا نہ کبھو کیونکے عرفان ہو گیا سب کو اپنے ڈھب پر تو وہ چڑھا نہ کبھو روز دفتر لکھے گئے یاں سے ان نے یک حرف بھی لکھا نہ کبھو گو شگفتہ چمن چمن تھے گل غنچۂ دل تو وا ہوا نہ کبھو طور کی سی تھی صحبت اس کی مری جھمکی دکھلا کے پھر ملا نہ کبھو غیرت اپنی تھی یہ کہ بعد نماز اس کا لے نام کی دعا نہ کبھو ابتدا ہی میں مر گئے سب یار عشق کی پائی انتہا نہ کبھو وہ سخن گو فریبی چشم یار ہم سے گویا تھی آشنا نہ کبھو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR