میر تقی میر میر تقی میر

چھوڑا جنوں کے دور میں رسم و رہ اسلام کو

چھوڑا جنوں کے دور میں رسم و رہ اسلام کو تہ کر صنم خانے چلا ہوں جامۂ احرام کو مرتا مرو جیتا جیو آئو کوئی جائو کوئی ہے کام ہم لوگوں سے کیا اس دلبر خود کام کو جس خودنما تک جائوں ہوں اس سے سنوں ہوں دور دور کیا منھ لگاوے اب کوئی اس رو سیہ بدنام کو بے چین بستر پر رہا بے خواب خاکستر پہ ہوں صبر و سکوں جب سے گئے پایا نہیں آرام کو آسائش و راحت سے جو پوچھے کوئی تو کیا کہوں میں عمر بھر کھینچا کیا رنج و غم و آلام کو میر اب بھلا کیا ابتداے عشق کو روتا ہے تو کر فکر جو پاوے بھی اس آغاز کے انجام کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR