میر تقی میر میر تقی میر

رابطہ باہم ہے کوئی دن کا یاں

رابطہ باہم ہے کوئی دن کا یاں پھر زمانے میں کہاں تم ہم کہاں گم ہوا ہوں یاں سے جاکر میں جہاں کچھ نہیں پیدا کہاں میرا نشاں پیری میں ہے طفل مکتب سا جہول ہے فلک کرنے کے قابل آسماں تو کہے واں ناگہاں بجلی گری وہ نگاہ تند کرتا ہے جہاں بھولے بھی میں یک نظر دیکھا نہیں اس پہ ہے وہ بے دماغ و بدگماں عشق نے تکلیف کی مالایطاق بار امانت کا گراں میں ناتواں کام کچھ آئی نہ دل کی بھی کشش کھنچ رہا ہے ہم سے وہ ابرو کماں کیا چھپی ہیں باتیں میرے عشق کی داستاں در داستاں ہے داستاں عشق میں کیونکر بسر کریے گا عمر دل لگا ہے جس سے سو نامہرباں جو زمیں پالغز تھی شاید کہ میر ہو وہیں مسجود اس کا آستاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR