میر تقی میر میر تقی میر

باندھے کمر سحرگہ آیا ہے میرے کیں پر

باندھے کمر سحرگہ آیا ہے میرے کیں پر جو حادثہ فلک سے نازل ہوا زمیں پر اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر کنج قفس میں جوں توں کاٹیں گے ہم اسیراں سیر چمن کے شایاں اپنے رہے نہیں پر جوں آب گیری کردہ شمشیر کی جراحت ہے ہر خراش ناخن رخسارہ و جبیں پر آخر کو ہے خدا بھی تو اے میاں جہاں میں بندے کے کام کچھ کیا موقوف ہیں تمھیں پر غصے میں عالم اس کا کیا کیا نظر پڑا ہے تلواریں کھنچتیاں تھیں اس کی جبیں کی چیں پر تھے چشم خوں فشاں پر شاید کہ دست و دامن ہیں میر داغ خوں کے پیراہن آستیں پر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR